مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ چينی مسلمان بہن بھائيوں كی فرياد رسی كریں: آيت اللہ سيد علی محمد دستغيب شيرازی

IQNA

مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ چينی مسلمان بہن بھائيوں كی فرياد رسی كریں: آيت اللہ سيد علی محمد دستغيب شيرازی

سياسی وسماجی گروپ: مجلس خبرگان میں نمائندہ فارس آيت اللہ "سيد علی محمد دستغيب شيرازی" نے اپنے ايك پيغام میں چينی مسلمانوں كے قتل عام كی مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" شعبہ فارس كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ سيد علی محمد دستغيب نے اس پيغام میں كہا كہ معلوم ہوا ہے كہ چين كی رياست سنكيانگ میں كميونسٹ چينی حكومت نے مسلمانوں كا قتل عام كيا ہے ۔ تمام مسلمانوں پر واجب ہے كہ وہ مسلمانوں كا دفاع كریں۔ ايران كی غيور ملت سے ميری درخواست ہے كہ وہ چينی مسلمانوں كی حمايت میں صدائے احتجاج بلند كریں۔ اس پيغام میں مزيد آيا ہے كہ چينی مسلمانوں كے قتل عام كے علاوہ ان پر یہ الزام بھی عائد كيا جا رہا ہے كہ ان كے امريكہ كے ساتھ روابط ہیں۔ آيت اللہ دستغيب نے اپنے پيغام كے آخر میں انسانی حقوق كی علمبردار چينی كميونسٹ حكومت سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ چينی مسلمانوں كے شہری حقوق كا خيال ركھے۔
435588