بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے " الراصد" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ حال ہی میں سعودی عرب كی سكيورٹی فورسز نے اس ملك كے شيعہ نشين علاقوں میں دو شيعہ مساجد اور اسماعيلی شيعوں سے متعلق ايك مسجد كو بند كر ديا ہے۔ اس كے علاوہ سعودی حكومت، احساء، قطيف اور نجران كے علاقوں كے علاوہ ديگر علاقوں میں جديد مساجد كی تعمير كی اجازت نہیں دے رہی ہے۔
ياد رہے كہ سعودی عرب كی ۲۲ ملين آبادی میں اہل تشيع كی آبادی كا تناسب ۱۰ سے ۱۵ فيصد ہے۔ زيادہ تر شيعہ، سعودی عرب كے مشرقی علاقے كی رياست احساء اور قطيف میں آباد ہیں۔ اس كے علاوہ مدينہ منورہ ،جدہ اور نجران میں بھی اہل تشيع كی تعداد اچھی خاصی ہے۔
435873