چين میں مسلمانوں كا قتل آسمانی اديان كی روح كے منافی ہے: خلف الجراد

IQNA

چين میں مسلمانوں كا قتل آسمانی اديان كی روح كے منافی ہے: خلف الجراد

سياسی وسماجی گروپ: چين میں شام كے سفير خلف الجراد نے اپنے ايك بيان میں چين كی رياست سنكيانگ میں مسلمانوں كے قتل كی مذمت كرتے ہوئے اس اقدام كو تمام آسمانی اديان كی روح كے منافی قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا' شعبہ سوریہ كی رپورٹ كے مطابق چين میں شام كے سفير"خلف الجراد" نے چين كی رياست " سنكيانگ" میں مسلمان اقليت كے قتل كی شديد مذمت كرتے ہوئے كہا كہ چين میں رونما ہونے والے ان حالیہ واقعات كا ناطہ دينی گروپوں سے نہیں جوڑا جا سكتا كيونكہ قتل وغارت تمام آسمانی اديان اور بالخصوص دين اسلام كی روح كے منافی ہے۔ خلف الجراد نے اپنے بيان كے آخر میں كہا كہ اسلام صلح،محبت اور دوسروں كےاحترام كا درس ديتا ہے۔
435755