بين الاقوانی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" شعبہ اسلامی جمہوریہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق، افغانستان كی وزارت تعليم كے عہديداروں نے اس خبر كا اعلان كرتے ہوئے كہا كہ صوبہ غزنی كے علماء، قومی شخصيات او وہاں كے رہنے والے لوگوں كے اصرار كی بنا پر شہر قرہ باغ كا مدرسہ عبدالرحمان ،پرائمری سكول احمدیہ اور شہر ناوہ كا اسلامی مدرسہ غوثیہ دوبارہ كھول ديئے گئے ہیں۔ ان عہديداروں نے مزيد كہا كہ ان دينی مدارس كے دوبارہ كھلنے سے ۶۰۰ سے زائد لڑكوں اور لڑكيوں كے لئےاسلامی تعليم كے مواقع فراہم ہوئے ہیں۔ وزارت تعليم كی رپورٹ كے مطابق گزشتہ سال حكومت كے مخالفين منجملہ طالبان كی دھمكيوں كے نتيجے میں ۶۷۳ سكول بند ہو گئے تھے جن میں سے ۲۱۷ سكول وزارت تعليم كی كوششوں سے دوبارہ كھول ديئے گئے ہیں۔ افغانستان كی وزارت تعليم تمام سكولوں كو دوبارہ كھولنے كی كوششیں كر رہی ہے۔
434963