رومانیہ میں معراج پيغمبر اسلام (ص) كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

IQNA

رومانیہ میں معراج پيغمبر اسلام (ص) كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

سياسی وسماجی گروپ: گزشتہ روز رومانیہ كے شہر"كونسٹانسا" میں واقع مسجد " قدس" میں معراج پيغمبر اسلام (ص) كی مناسبت سے جشن منعقد ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے فلسطين سے شائع ہونے والے روزنامہ " دنيا الوطن" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جشن كی اس تقريب میں رومانیہ كے مفتی" مراد يوسف" كی شركت كے علاوہ اس علاقے كے لوگوں نے بڑی تعداد میں شركت كی۔ رومانیہ كے علاقہ "دوبروجا" میں بھی مسلمانوں نے جشن معراج پيغمبر (ص) كا انعقاد كر كے آنحضرت (ص) سے اپنی عقيدت كا اظہار كيا۔ مسجد قدس میں منعقدہ جشن كی اس تقريب میں حاضرين نے قدس اور ملت فلسطين كی آزادی اور خودمختاری كے لئے دعائیں كیں۔
437154