بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق بيروت كی مسجد محمد الامين میں منعقدہ جشن كی اس تقريب میں لبنان كے مفتی محمد رشيد قبانی كے علاوہ لبنان كی سياسی و سماجی شخصيات اور علماء اسلام نے شركت كر كے پيغمبر اسلام سے اپنی عقيدت كا اظہار كيا۔ لبنان كے مفتی نے اس موقع پر اپنے پيغام میں مسلمانوں سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اس وقت فلسطين اور مسجد الاقصی یہوديوں كے قبضے میں ہیں۔ یہ مقدس مقامات مسلمانوں اور عربوں كے پاس امانت ہیں۔ اس لئے انہیں چاہیے كہ متحد ہو كر غاصبوں كو اس مقدس سرزمين سے نكال باہر كریں۔ لبنان كے مفتی نے اپنے پيغام كے آخر میں لبنانی شہريوں سے درخواست كی كہ وہ درپيش چيلنجوں سے مقابلے كے لئے اپنے آپ كو تيار كریں اور مسلمان اور مسيحی مل كر ملك كو مذہبی فتنوں سے نجات دينے كے لئے اپنا كردارادا كریں۔
436728