بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تركی نے اسلامی خبررساں ايجنسی" نبأ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اكمل الدين احسان اوغلو نے ماسكو كی بہت بڑی مسجد كا وزٹ كرنے پر روسی صدر "ڈمیٹری مڈوف" كا شكریہ ادا كرتے ہوئے كہا كہ یہ وزٹ اور روس كی ديگر اسلامی سرگرمياں منجملہ اس ملك كے مفتيوں كی كونسل كی نشست كا انعقاد ، ماسكو اور اسلامی دنيا كے مابين روابط كے مستحكم ہونے میں بہت اہم ہے۔ oic كے جنرل سيكرٹری نے كہا كہ روس كے شہر سوشی میں مسجد كی تعمير اس ملك كے اديان كے مابين صلح و آشتی قائم كرنے كی كوشش كا منہ بولتا ثبوت ہے۔
437065