بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے عدلیہ كے تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ چيف جسٹس آيت اللہ سيد محمود ہاشمی شاہرودی نے ۲۱ جولائی بروز منگل كو عدلیہ كے اعلی عہديداروں كے ايك اجلاس میں مغرب كے غيرانسانی مظالم منجملہ مصری مسلمان خاتون كی شہادت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ مغربی ممالك كے انسانی حقوق كے بارے میں جھوٹے دعوؤں اور ان كے ظلم و ستم كو برملا كر كے پوری دنيا كے ملسمانوں كو باخبر كرنا چاہیے۔ چيف جسٹس نے اپنی گفتگو میں قائد انقلاب اسلامی كے بيانات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ قائد انقلاب اسلامی نے حكومتی عہديداروں كے ساتھ ملاقات میں بہت قيمتی اور گرانبہا گفتگو كی ہے۔ اميد كی جاتی ہے كہ یہ گفتگو لوگوں اور حكومتی عہديداروں كے درميان مزيد وحدت كا سبب بنے گی۔آٓخر میں چيف جسٹس نے كہا كہ مصری خاتون كی شہادت اور مظلوميت ہميشہ زندہ رہنی چاہیے اور اسے تاريخ میں سنہری حروف سے لكھا جانا چاہیے۔
437150