بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق لبنان كی اس خيراتی انجمن نے اس شہر كے ضرورت مند مسلمانوں اور ديگر ضرورت مند شہريوں كے درميان خوردو و نوش كی اشياء تقسيم كی ہیں۔ لبنان كی اس خيراتی انجمن كے سربراہ فاطہ بدرا نے اپنے ايك بيان میں كہا كہ اس امداد كا مقصد ان سخت اور طاقت فرسا حالات میں محتاج اور ضرورت مند خاندانوں كی معاشی بد حالی كو كم كرنا ہے۔
انہوں نے آخر میں لبنان كے تمام شہريوں اور مخير حضرات سے مطالبہ كيا كہ وہ بالخصوص ماہ مبارك رمضان میں اس ملك كے ضرورتمندوں كی مدد كریں۔
436113