اس مقابلے كا اہتمام اردبيل كے ادارہ تبليغات اسلامی كےدارالقرآن نے كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كے اعزازی نامہ نگار نے اردبيل كے ادارہ تبليغات اسلامی كے تعلقات عامہ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اردبيل كے ادارہ تبليغات اسلامی كے دارالقرآن كے سرپرست " عزيز صابر" نے كہا كہ اس مقابلے كا موضوع سورہ اسراء كی تفسير ہے اور سورہ اسراء كی تفسير كے لئے " تفسير نسيم حيات" اور "تفسير نور" كا انتخاب كيا گيا ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ یہ مقابلہ ۷ اگست ۲۰۰۹ء بمطابق ۱۵ شعبان كو مسجد فاطمہ (ع) میں منعقد ہو گا۔
437617