زكوۃ انسان كو بخل سے نجات دلاتی ہے: حجۃ الاسلام محسن قرائتی

IQNA

زكوۃ انسان كو بخل سے نجات دلاتی ہے: حجۃ الاسلام محسن قرائتی

سماجی گروپ: مركزی زكوۃ كونسل كے سربراہ نے كہا ہے كہ زكوۃ كا انسانی نفوس پر اثر پڑتا ہے اور یہ انسان كو بخل سے نجات دلاتی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق مركزی زكوۃ كونسل كے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمين محسن قرائتی نے زكوۃ كی اہميت كو بيان كرتے ہوئے كہا كہ قرآن مجيد مين " كلمہ زكوۃ" ۳۲ مرتبہ ذكر ہوا ہے۔ زكوۃ كا انسان كے نفس پر براہ راست اثر ہوتا ہے اور یہ انسان كو وادی بخل سے نجات ديتی ہے۔ انہوں نے كہا كہ قرآن مجيد میں ۲۷ مرتبہ نماز اور زكوۃ كا اكھٹا ذكر ہوا ہے اور اميرالمومنين علی (ع) نے حالت نماز میں زكوۃ دے كر اس كو عملی جامہ پہنايا ہے۔ آقای محسن قرائتی نے كہ كہا كہ زكوۃ ادا نہ كرنے سے شكم حرام غذا سے پر ہو جاتا ہے۔ اور پھر امام حسين (ع) كے بقول اس جسم پر امربالمعروف و نہی عن المنكر كا كوئی اثر نہیں ہوتا۔ زكوۃ كونسل كے سربراہ نے كہا كہ معاشرہ میں ضرورت مندوں كی حاجت روائی كے لئے زكوۃ كو فراموش نہیں كرنا چاہیے ۔ آخر میں انہوں نے كہا كہ گورنمنٹ كو ديئے جانے والے ٹيكس اور زكوۃ و خمس میں فرق ہے لہذا دونوں كو جداگانہ حيثيت دی جائے۔
436978