سيرت نبوی (ص) انسانيت كے لئے گمراہی سے نجات كا سبب ہے"مولوی عبدالحميد اسماعيل زہی

IQNA

سيرت نبوی (ص) انسانيت كے لئے گمراہی سے نجات كا سبب ہے"مولوی عبدالحميد اسماعيل زہی

سياسی وسماجی گروپ: زاہدان كے اہل سنت امام جمعہ نے سيرت نبوی (ص) كو انسانيت كے لئے گمراہيوں سے نجات كا سبب قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق زاہدان كے اہل سنت امام جمعہ "مولوی عبدالحميد اسماعيل زہی" نے شہر خاش میں فارغ التحصيل دينی طلاب كے اعزاز میں ايك تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ پيغمبر اسلام كی سيرت پر عمل انسانوں كو گمراہيوں سے نجات ديتا ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ مسلمان اپنے آپ كو تبہی پيغمبر اسلام سے محبت كرنے والا كہہ سكتے ہیں جب ايك دوسرے كے ساتھ محبت سے پيش آئیں اور پيغمبر اكرم (ص) كی سيرت كے مطابق اپنے دينی فرائض انجام دیں۔
437546