زاہدان میں امام حسين (ع) كی ميلاد كی مناسبت سے جشن كا اہتمام

IQNA

زاہدان میں امام حسين (ع) كی ميلاد كی مناسبت سے جشن كا اہتمام

سياسی و سماجی گروپ: ۳ شعبان كو امام حسين (ع) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے زاہدان میں جشن كی ايك باوقار تقريب منعقد كی جائے گی۔ جشن كی اس تقريب كا اہتمام انجمن جنت الحسين (ع) نے كر ركھا ہے۔
سيسستان و بلوچستان كے ادارہ تبليغات اسلامی شعبہ فرق و مذاہب كے انچارج حجت الاسلام " سيد رضا سيادتی فر" نے قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سيستان وبلوچستان سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ امام حسين علیہ السلام كے قيام كا مقصد خدا كی اطاعت اور اس كے فرامين كو عملی جامہ پہنانا تھا۔
437518