بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے شام كے روزنامہ " العروبۃ" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس اجلاس میں شام كے مسلمان اور مسيحی سياسی اور مذہبی رہنماؤں كے علاوہ شام كے شہريوں نے بڑی تعداد میں شركت كی۔ اس اجلاس میں شام كے مفتی بدرالدين حسون نے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ شام تمام آسمانی مذاہب كی سرزمين ہے اور شام كے شہری ان تمام اديان كو الہی اور آسمانی اديان مانتے ہیں۔ انہوں نے تمام اديان كے رہنماؤں سے درخواست كی كہ وہ شام میں دينی اقدار كی ترويج كے لئے اپنا كردار ادا كریں اور جوان نسل كو ان اقدار سے آشنا كریں۔
437696