تربت جام میں شيعہ و سنی علماء كا مشتركہ اجلاس

IQNA

تربت جام میں شيعہ و سنی علماء كا مشتركہ اجلاس

اعزازی گروپ/محمود بابائی سواسری: ۲۳ جولائی ۲۰۰۹ء كو صوبہ خراسان رضوی، خراسان شمالی اور خراسانی جنوبی كے شيعہ وسنی علماء كا مشتركہ اجلاس تربت جام میں منعقد ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے صوبہ خراسان رضوی كے ادارہ تبليغات اسلامی كے تعلقات عامہ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ تربت جام كے ادارہ تبليغات اسلامی كے سرپرست حجت الاسلام " زاہدی" نے كہا كہ اس اجلاس كے انعقاد كا مقصد دشمن كی تفرقہ انگيز سياست كے مقابلے میں اسلامی اتحاد كے لئے عملی اقدامات پر غوروفكر كرنا ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اس اجلاس میں مقررين نے اسلام كی نظر میں اسلامی اتحاد كی اہميت كو بيان كيا۔
438567