بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ عبدالامير قبلان نے كہا كہ اسرائيل، فلسطين كے تشخص كو نابود كرنا چاہتا ہے ليكن بعض عرب اور مسلم ممالك ملت فلسطين كی حمايت میں غفلت كر رہے ہیں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ ہم سبہی كو اسرائيلی مظالم اور فلسطين میں یہودی بستيوں كی تعمير كی شديد مخالفت كرنی چاہیے۔ آيت اللہ قبلان نے عراق میں امن وامان كی بگڑتی ہوئی صورت حال پر گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ عراقيوں كو چاہیے كہ وہ اپنے ملك میں استحكام كے لئے اپنی صفوں كے اندر اتحاد و وحدت كو مضبوط بنائیں۔
438694