بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اردگان اور داوود اوغلو فلسطينی گروپوں كے درميان اختلافات ختم كرنے كے لئے شامی حكام سے تبادلہ خيال بھی كریں گے۔ اس كے علاوہ ترك وزير اعظم اور وزير خارجہ شام كے صدر اور وزير خارجہ سے مسئلہ فلسطين كے حوالے سے شام كے شہر حلب میں مذاكرات بھی كریں گے۔ سفارتی ذرائع كی رپورٹ كے مطابق تركی كے وزير اعظم اور وزير خارجہ نے شام كے صدر اور وزير خارجہ كو فلسطينی رہنما محمود عباس سے گزشتہ ہفتے ہونے والے مذاكرات سے آگاہ كيا اور شام كے حكام سے حماس (كہ جس كے دمشق حكومت كے ساتھ گہرے دوستانہ تعلقات ہیں) كے مؤقف سے آگاہی حاصل كی۔
438039