نماز جمعہ كے مہم ترين اہداف میں سے ايك عمدہ ہدف مسلمانوں كے درميان وحدت ايجاد كرنا ہے: حجت الاسلام والمسلمين شيخ " مجتبی روحانی"

IQNA

نماز جمعہ كے مہم ترين اہداف میں سے ايك عمدہ ہدف مسلمانوں كے درميان وحدت ايجاد كرنا ہے: حجت الاسلام والمسلمين شيخ " مجتبی روحانی"

اعزازی گروپ/محمد مہدی رمضان زادہ: شہر بابل كے امام جمعہ نے گزشتہ ہفتے كی نماز جمعہ كے خطبوں سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ نماز جمعہ كے اہداف میں سے ايك بنيادی ہدف مسلمانوں كے درميان وحدت ايجاد كرنا ہے اور یہ كہ نماز جمعہ كی بركت سے نمازيوں كے دل میں خدا كی ياد زندہ رہتی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا" كے بابل میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق شہر بابل میں گزشتہ ہفتے كی نماز جمعہ اس شہر كے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمين شيخ " مجتبی روحانی" كی اقتداء میں ادا كی گئی جس میں اس شہر كے ۶ ہزار نمازيوں نے شركت كی۔ انہوں نے امام خمينی (رح) كے فرمان كے مطابق قائم ہونے والی پہلی نماز جمعہ كی سالگرہ كی مناسبت سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ نماز جمعہ كے اہم ترين اہداف میں سے ايك ہدف مسلمانوں كے درميان وحدت ايجاد كرنا ہے۔
438488