لبنان كے علاقہ " صيدا" میں تبليغ اسلام كے مركز كا قيام

IQNA

لبنان كے علاقہ " صيدا" میں تبليغ اسلام كے مركز كا قيام

سياسی وسماجی گروپ: لبنان كے علاقہ " صيدا" میں عنقريب تبليغ اسلام كا ايك مركز قائم كيا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق اس اسلامی مركز كا سنگ بنياد ۲۴ جولائی كو لبنان كے علاقہ" صيدا" میں ركھ ديا گيا ہے۔ سنگ بنياد كی اس تقريب میں لبنان كی مذہبی اور سياسی شخصيات كی شركت كے علاوہ حزب اللہ كے چند نمائندوں اور اس علاقے كے مكينوں نے بڑی تعداد میں شركت كی۔ اس تقريب میں صيدا كے مفتی نے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اس مركز كے ذريعے اسلامی ثقافت كی ترويج كی جائے گی اور یہ مركز لبنانی شہريوں كی وحدت میں اہم كردار ادا كرے گا۔
438584