امام خمينی (رح) كے روضہ اقدس میں ميلاد امام حسين (ع) كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

IQNA

امام خمينی (رح) كے روضہ اقدس میں ميلاد امام حسين (ع) كی مناسبت سے جشن كا انعقاد

سماجی گروپ: گزشتہ رات امام خمينی (رح) كے مرقد میں امام حسين (ع) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے جشن منعقد ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ولايت وامامت كے تيسرے گوہر تابناك امام حسين علیہ السلام كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے گزشتہ رات امام خمينی (رح) كے مرقد میں ايك جشن كی تقريب كا انعقاد كيا گيا جس میں اہل بيت (ع) كے ماننے والوں نے بڑی تعداد میں شركت كی۔ جشن كی اس تقريب میں شعراء اور ذاكرين اہل بيت (ع) نے امام حسين علیہ السلام كے فضائل بيان كئے۔
ياد رہے كہ آج رات بھی مرقد امام خمينی(رح) مين قمر بنی ہاشم حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے جشن كا انعقاد كيا جائے گا۔
438915