مرقد امام خمينی (رح) میں علمدار كربلا كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے جشن كی تقريب

IQNA

مرقد امام خمينی (رح) میں علمدار كربلا كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے جشن كی تقريب

سماجی گروپ: علمدار كربلا حضرت ابوالفضل العباس (ع) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سےگزشتہ رات امام خمينی (رح) كے مرقد میں جشن كی ايك تقريب منعقد ہوئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق گزشتہ شب قمر بنی ہاشم حضرت ابوالفضل العباس كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے امام خمينی (رح) كے مرقد میں جشن كی ايك تقريب منعقد ہوئی جس میں اہل بيت (ع) سے محبت كرنے والوں نے بڑی تعداد میں شركت كی۔ جشن كی اس تقريب میں خطباء اور ذاكرين نے حضرت ابوالفضل العباس (ع) كے فضائل بيان كیے۔
ياد رہے كہ آج رات بھی مرقد امام خمينی (رح) میں امام علی بن الحسين زين العابدين (ع) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے جشن كی تقريب كا اہتمام كيا جائے گا۔
439470