حرم امام رضا علیہ السلام میں غير ملكی زائرين كے لئے قرآنی كلاسوں كا اہتمام

IQNA

حرم امام رضا علیہ السلام میں غير ملكی زائرين كے لئے قرآنی كلاسوں كا اہتمام

سماجی گروپ: امام رضا علیہ السلام كے حرم میں غير ملكی زائرين كے لئے پہلی مرتبہ قرائت، تجويد، تفسير، معانی ومفاہيم اور قرآنی حكايتوں كی كلاسوں كا اہتمام كيا گيا ہے۔
حرم امام رضا علیہ السلام میں غير ملكی زائرين كے امور كے انچارج حجت الاسلام " علی باقری" نے قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ خراسان رضوی سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ حرم امام رضا (ع) میں عربی، آذری اور اردو زبان میں زائرين كے لئے مختلف قسم كے قرآنی پروگراموں اور كلاسوں كا اہتمام كيا گيا ہے۔
ياد رہے كہ حرم امام رضا علیہ السلام میں ان كلاسوں كا آغاز ۲۱ جون ۲۰۰۹ء كو ہوا تھا اور یہ كلاسیں ۲۲ ستمبر ۲۰۰۹ء تك جاری رہیں گی۔
438652