يورپی ممالك میں اسلام سے خائف ہونے میں كمی آئی ہے: گلوپ انسٹیٹيوٹ

IQNA

يورپی ممالك میں اسلام سے خائف ہونے میں كمی آئی ہے: گلوپ انسٹیٹيوٹ

بين الاقوامی گروپ: تحقيقاتی انسٹیٹيوٹ گلوپ كے اعداد و شمار كے مطابق براعظم يورپ میں اسلام اورمسلمانوں سے خائف ہونے میں كمی واقع ہوئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "HABER" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ برطانوی اخبار " The Observer" نے گلوپ انسٹیٹيوٹ كے اعداد وشمار نقل كرنے كے بعد لكھا ہے كہ ۱۱ ستمبر كے حملوں كے بعد پورے براعظم يورپ میں اسلام اور مسلمانوں كے خلاف نفرت كی ايك لہر اٹھ كھڑی ہوئی تھی جس كے رد عمل میں اسلام كے خلاف كارٹون بازی اور رسول خدا (ص) كی توہين وغيرہ كی گئی تھی اور پھر مسلمانوں نے بھی وسيع پيمانے پر احتجاج كيا تھا۔ روزنامہ آگے چل كر لكھتا ہے كہ موجودہ دور میں مسلمانوں كے خلاف وسيع پيمانے پر نفرت نہیں ہے۔ البتہ اسلام مخالف جذبات بھڑكانے میں بعض مصنفين نے بھی كردار ادا كيا ہے جيسے امريكہ كے معروف مصنف " برنارڈ لوئيس" نے تو یہاں تك كہہ ديا تھا كہ چند سالوں كے بعد يورپ اسلام میں تبديل ہو جائے گا۔ رپورٹ میں مزيد كہا گيا ہے كہ يورپ كے اكثر مسلمانوں كا یہ عقيدہ ہے كہ افراط گری اسلام كی مصلحت كے خلاف ہے۔
439474