بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے الجزائر كی سركاری خبررساں ايجنسی"APS" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ الجزائر میں شائع ہونے والی " المائویۃ"نامی كتاب میں پيغمبر اسلام (ص) چند ديگر انبياء اور فرشتوں كی تصوير میں شائع كی گئی ہیں اور یہ اقدام اسلامی مقدسات اور انبياء كی توہين ہے۔ اسلامی اعلی كونسل " الجزائر" نے اس بيانیے میں اس كتاب سے ان تصاوير كو نكالنے كا مطالبہ كيا ہے اور اس ملك كے علمی اور اسلامی مراكز سے اپيل كی ہے كہ وہ نوجوانوں كی قرآن و سنت كے مطابق تربيت كریں۔
439594