الجزائر كی اسلامی اعلی كونسل نے انبياء كی تصاوير كی اشاعت پر نكتہ چينی كی ہے

IQNA

الجزائر كی اسلامی اعلی كونسل نے انبياء كی تصاوير كی اشاعت پر نكتہ چينی كی ہے

بين الاقوامی گروپ: الجزائر كی اسلامی اعلی كونسل نے اپنے ايك بيانیے میں الجزائر میں شائع ہونی والی ايك كتاب میں انبياء اور فرشتوں كی تصاوير كی اشاعت پر كڑی نكتہ چينی كی ہے اور اس اقدام كو اسلامی اقدار كی توہين كے مترادف قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے الجزائر كی سركاری خبررساں ايجنسی"APS" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ الجزائر میں شائع ہونے والی " المائویۃ"نامی كتاب میں پيغمبر اسلام (ص) چند ديگر انبياء اور فرشتوں كی تصوير میں شائع كی گئی ہیں اور یہ اقدام اسلامی مقدسات اور انبياء كی توہين ہے۔ اسلامی اعلی كونسل " الجزائر" نے اس بيانیے میں اس كتاب سے ان تصاوير كو نكالنے كا مطالبہ كيا ہے اور اس ملك كے علمی اور اسلامی مراكز سے اپيل كی ہے كہ وہ نوجوانوں كی قرآن و سنت كے مطابق تربيت كریں۔
439594