بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے " شام پريس" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ شام كے مفتی " احمد بدرالدين حسون" نے شہر حمص میں ايك نشست میں گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ دارالافتاء كی وزارت اوقاف سے عليحدگی سے اس اسلامی مركز كی سرگرمياں منظم ہو جائیں گی اور مسلمانوں كی مشكلات كو زيادہ بہتر انداز میں حل كيا جائے گا۔
ياد رہے كہ شام كے مفتی احمد بدرالدين حسون ۱۹۴۹ء كو شام كے شہر " حلب" میں پيدا ہوئے۔ انہوں نے قاہرہ يونيورسٹی سے اسلامك اسٹڈی كے موضوع پر PHD كی۔ وہ دو مرتبہ شام پارليمنٹ كے ركن بھی رہ چكے ہیں۔
439602