حرم كاظمين (ع) كی توسيع كے جديد منصوبے كا آغاز

IQNA

حرم كاظمين (ع) كی توسيع كے جديد منصوبے كا آغاز

اعزازی گروپ/جلال بيطرفان: حرم مطہر كاظمين (ع) كی توسيع كے جديد منصوبے كا آغاز ہو گيا ہے۔ توسيع كے اس جديد منصوبے میں ايك صحن كا اضافہ كيا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے خيمہ سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ جديد صحن باب القبلہ كے سامنے ہو گا۔ اس جديد صحن كا رقبہ ۷۰۰۰ مربع میٹر ہو گا اور اس میں تين اصلی اور دو عارضی دروازے ہوں گے۔
ياد رہے كہ اس صحن میں ثقافتی مركز، كانفرنس ہال، دينی مدرسہ اور مہمان سرا بھی تاسيس كئے جائیں گے اور یہ صحن عراق میں آئمہ معصومين كے سب روضوں سے بڑا صحن ہو گا۔
440131