ايشيائی مسلمانوں كی انجمن كا باكو كی مسجد كو مالی امداد دينے كا مطالبہ

IQNA

ايشيائی مسلمانوں كی انجمن كا باكو كی مسجد كو مالی امداد دينے كا مطالبہ

فن و ثقافت گروپ: عالمی اسلامی خيراتی ادارے سے وابستہ ايشيائی مسلمانوں كی انجمن نے آذربائيجان كے دارالحكومت باكو كی ايك مسجد كو مالی امداد دينے كا مطالبہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ جمہوریہ آذربائيجان نے تبيان نیٹ " Tebyan.net" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ايشيائی مسلمانوں كی انجمن نے اعلان كيا ہے كہ غير اسلامی انسٹیٹيوٹز اور جماعتیں اس مسجد كو خريدنے اور اس میں اسلام مخالف سرگرميوں كو انجام دينے كی كوشش كر رہی ہے۔ ايشيائی مسلمانوں كی انجمن كے عہديداروں نے اس بات پر زور ديا ہے كہ فی الحال اس مسجد میں اسلامی سرگرمياں ركی ہوئی ہیں اور مسلمان اس مسجد كو خريد كر اسلامی سرگرميوں كو دوبارہ شروع كرنے كی كوشش كریں۔ یہ مسجد باكو كے ايك تجارتی علاقے میں واقع ہے اور جمہوریہ آذربائيجان كی وزارت مذہبی امور نے اسے خريدنے كے لئے ايك مہينہ كی مہلت دی ہے۔ اس رپورٹ كے مطابق رجسٹرڈ ہونے كے بعد یہ مسجد اپنے اسلامی پروگراموں كا آغاز كر سكتی ہے۔
439885