يورپی يونين نے بالكان كے مسلمانوں پر ويزا كی پابندی عائد كردی

IQNA

يورپی يونين نے بالكان كے مسلمانوں پر ويزا كی پابندی عائد كردی

سياسی وسماجی گروپ: يورپی يونين نے ايك جديد فيصلہ كے تحت خطہ بالكان كے بعض ممالك كے مسلمانوں كے يورپ میں داخلہ پر پابندی لگا دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" شعبہ بالكان نے اسلامی خبررساں ايجنسی "بنا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ يورپ نے ايك نيا فيصلہ كرتے ہوئے بالكان كے مسلم اكثريتی ممالك كے علاوہ تمام ممالك كو يورپی ممالك میں سفر كرنے كی اجازت دی ہے۔ اس فيصلے كی بناء پر بوسنيا، كوسوواور آلبانیہ جيسے ممالك كے مسلمان باشندے يورپين ممالك میں سفر نہیں كر سكتے۔
439871