بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا"نے اردن كے روزنامہ " الدستور" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ "لينا الحمصی" نے اردن میں " اعتدال پسند اسلام" كے موضوع پر ايك بين الاقوامی سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ مصری مسلمان خاتون" مروہ الشربينی" كا جرمنی میں بہيمانہ قتل نہ صرف حجاب پر حملہ تھا بلكہ اسلام اور مسلمانوں پر بھی حملہ تھا۔ انہوں نے مزيد كہا كہ آ زادی اور ڈيموكريسی كے دعويدار جرمنی جيسے ملك میں مروۃ الشربينی كا قتل عجيب واقعہ ہے كيونكہ جرمنی ہميشہ دہشت گردی اور نسل پرستانہ اقدامات كی مخالفت كرتا رہا ہے۔ الحمصی نے كہا كہ حجاب، مسلم خواتين كی پہچان ہے اور غير مسلم خواتين كے مقابلے میں مسلم خواتين كا طرہ امتياز ہے۔
440760