بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے شام كی خبررساں ايجنسی"سانا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس امدادی سامان میں خوراك اور طبی سازوسامان شامل ہے۔ شام كی ايك انجمن كے سربراہ احمد عبدالكريم نے كہا ہے كہ غزہ كے مكينوں كی امداد كے لئے یہ سامان شام كے مختلف صوبوں سے جمع كيا گيا ہے تاكہ ملت فلسطين كی مشكلات اور تكاليف كو كم كيا جا سكے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ خوراك اور طبی سازوسامان پر مشتمل یہ امدادی كھيپ اردن كے راستے فلسطين بھيجی جائے گی۔
440774