صہيونزم لبنان كے لئے دائمی خطرہ ہے: حسن فضل اللہ

IQNA

صہيونزم لبنان كے لئے دائمی خطرہ ہے: حسن فضل اللہ

سياسی وسماجی گروپ: لبنان پارليمنٹ میں حزب اللہ كے نمائندے نے كہا ہے كہ صہيونزم ملت لبنان كے لئے دائمی خطرہ ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق حسن فضل اللہ نے گزشتہ روز جنوب لبنان میں ايك تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ آج لبنان كو صہيونزم كی طرف سے مختلف چيلنجز كا سامنا ہے تاہم یہ چيلنجز جديد نہیں ہیں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ آج لبنان كا اسلامی دفاع پہلے سے كہیں زيادہ مضبوط ہے اور اسرائيل كی مكمل شكست تك حزب اللہ لبنان كے عزم و ارادے میں كمزوری نہیں آئے گی۔
441043