بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق قنبر آباد كی مسجد موسی ابن جعفر میں شعبان المعظم كی اعياد كے سلسلہ میں مذہبی تقاريب كا انعقاد كيا گيا جس میں حجۃ الاسلام والمسلمين سيد اسماعيل موسوی نے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ آئمہ طاہرين كو اپنے لیے نمونہ عمل بنانے كے لیے ضروری ہے كہ پہلے ان كی سيرت كی شناخت كی جائے۔ انہوں نے كہا كہ امام حسين (ع) كی عظيم الشان دعاؤں میں سے ايك دعائے عرفہ ہے جو اعلی عرفانی و علمی مطالب پر مشتمل ہے۔ انہوں نے كہا كہ امام حسين (ع) كی عملی زندگی اور واقعہ عاشورا سے خصوصی طور پر درس لينے كی ضرورت ہے۔
واضح رہے كہ قنبر آباد میں شعبان المعظم كی اعياد كے سلسلہ میں محافل جشن كا انعقاد كيا گيا جس میں مومنين كی كثير تعداد نے شركت كی۔
440662