ولايت كی پيروی حقيقی پاسدار كی اہم ترين علامت ہے: حجۃ الاسلام عباس علی فاطمی

IQNA

ولايت كی پيروی حقيقی پاسدار كی اہم ترين علامت ہے: حجۃ الاسلام عباس علی فاطمی

اعزازی نامہ نگار: اسلامی تبليغاتی آرگنائزيشن گناباد كے سربراہ نے كہا ہے كہ معنويت، شجاعت، اطاعت، بصيرت اور ولايت كی پيروی ہی ايك حقيقی پاسدار كی پہچان ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" اسلامی تبليغاتی آرگنائزيشن گناباد كے سربراہ حجۃ الاسلام "عباس علی فاطمی" نے اعياد شعبانیہ كی مناسبت سے ايك بيان میں كہا ہے كہ اسلامی انقلاب نے ظلم و بربريت كے خلاف علم بلند كيا ہے۔ انہوں نے پاسدارانقلاب كی اہميت كو بيان كرتے ہوئے كہا كہ اندرونی اور بيرونی دشمنوں كی ريشہ دوانيوں كا قلع قمع كرنے كے لیے پاسدران انقلاب تشكيل دی گئی تھی۔ پاسدران انقلاب نے اپنی ذمہ داريوں كو بخوبی نبھايا ہے۔ اسلامی تبليغاتی آرگنائزيشن گناباد كے سربراہ نے كہا كہ اس وقت دشمن كی طرف سے اسلام پر چاروں طرف سے يلغار جاری ہے اور ہر ايك منٹ میں بلا واسطہ يا بالواسطہ اسلام كے خلاف۴۰ ہزار اور ايك سيكنڈ میں ۷۰۰ كلمات بولے جاتے ہیں۔ انہوں نے اسلام مخالفت كا مزيد تذكرہ كرتے ہوئے كہا كہ اس وقت دنيا میں ۱۷۲۰۰ ايسے سٹلائٹ چينل ہیں جو اسلام كے خلاف ہرزہ سرائی میں مصروف ہیں۔ حجۃ الاسلام فاطمی نے كہا كہ اسلام اس وقت واقعاً نرغہ اعداء میں گھرا ہوا ہے لہذا ائمہ طاہرين(ع) كی سيرت كو اپناتے ہوئے اسلام كونشأۃ ثانیہ عطا كرنے كی ضرورت ہے۔
440651