بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق حزب اللہ كے عہديدار ہاشم صفی الدين نے گزشتہ روز جنوب لبنان میں شہداء كے حوالے سے ايك تقريب میں خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ امريكہ كے مدنظر صرف صہيونيوں كے منافع ہیں اور اس علاقے میں امريكہ صرف صہيونيوں كے مفادات كا دفاع كرتا ہے۔ صفی الدين نے مزيد كہا كہ اب وہ وقت آ گيا ہے كہ لبنان كے لوگ داخلی امور میں امريكہ كی مداخلت كے خلاف اٹھ كھڑے ہوں كيونكہ لبنان كی تمام مشكلات اور فتنوں كا سرچشمہ امريكہ ہے۔ انہوں نے كہا كہ لبنان میں امريكہ كا سفارت خانہ جب تك اس ملك كے سياسی امور میں مداخلت كرتا رہے گا لبنان میں امن قائم نہیں ہو سكتا۔
440430