دين اسلام میں نماز جمعہ مسلمانوں كی وحدت اور يكجہتی كی علامت ہے

IQNA

دين اسلام میں نماز جمعہ مسلمانوں كی وحدت اور يكجہتی كی علامت ہے

سياسی وسماجی گروپ:كرمان كے دينی مدرسے كے مدير نے كہا ہے كہ دين اسلام میں نماز جمعہ مسلمانوں كی وحدت اور يكجہتی كی علامت ہے۔
كرمان كے دينی مدرسے كے مدير حجت الاسلام " اللہ وردی" نے اوائل انقلاب میں آيت اللہ طالقانی كی اقتداء میں ادا كیے جانے والی پہلی نمازجمعہ كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اسلام میں نماز جمعہ كی بہت زيادہ عظمت اور اہميت ہے اور امام زمانہ(عج) كے ملك میں اس الہی فريضہ پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔ انہوں نے كہا كہ دين اسلام میں نماز جمعہ مسلمانوں كے اتحاد و وحدت كی علامت ہے۔
ياد رہے كہ انقلاب اسلامی كی كاميابی كے بعد امام خمينی (رح) كے حكم پر پہلی نماز جمعہ ۲۷ جولائی ۱۹۷۹ء كو تہران يونيورسٹی میں مرحوم آيت اللہ طالقانی (رح) كی اقتداء میں ادا كی گئی تھی۔
439927