مزار شريف میں " صحت مند گھرانہ، خوشحال معاشرہ" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

مزار شريف میں " صحت مند گھرانہ، خوشحال معاشرہ" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

سياسی وسماجی گروپ: رواں ہفتے كے اختتام میں افغانستان كے شہر مزار شريف میں " صحت مند گھرانہ، خوشحال معاشرہ" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہو گا۔ اس سيمينار كا اہتمام افغانستان كی وزارت حج و اوقاف نے كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس سيمينار میں افغانستان كے وزير حج و اوقاف اور صوبہ بلخ كے علماء شركت كریں گے۔ اسی موضوع پر ايك سيمينار گزشتہ ماہ افغانستان كے دارالحكومت كابل میں منعقد ہوا تھا جس میں افغانستان كے نامور علماء اور افغانستان كی علماء كونسل كے نمائندوں نے شركت كی۔ اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد اسلامی اقدار كے مطابق صحت مند گھرانے اور خوشحال معاشرے كی تشكيل ہے۔
440671