عراق میں مساجد پر حملے قابل مذمت ہیں: احسان اوغلو

IQNA

عراق میں مساجد پر حملے قابل مذمت ہیں: احسان اوغلو

سياسی وسماجی گروپ: oic كے سربراہ اكمل الدين احسان اوغلو نے اپنے ايك بيانیے میں بغداد میں اہل تشيع كی ۵ مساجد اور شہر حلہ میں اہلسنت كی مسجد پر حملوں كی شديد مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا' نے سعودی عرب كی خبررساں ايجنسی "واس" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ oic كے سربراہ نے عراق میں شيعہ مساجد پر حملوں كی شديد مذمت كرتے ہوئے كہا ہے كہ ان حملوں كے ذريعے ملت عراق كی وحدت كو نشانہ بنايا جا رہا ہے۔ oic كے سربراہ اكمل الدين احسان اوغلو نے بغداد میں اہل تشيع كی پانچ مساجد اور شہر حلہ میں اہل تسنن كی ايك مسجد پر حملے كی شديد مذمت كی ہے۔
ياد رہے كہ گزشتہ جمعہ كو بغداد اور اس كے اطراف میں شيعہ مساجد اور امامبارگاہوں میں حملوں كے نتيجے میں ۲۹ افراد شہيد اور ۱۳۶ زخمی ہوئے تھے۔
442049