افغانستان كے دينی مدرسہ " حضرت خديجہ كبری" میں طالبات كے داخلے كا آغاز

IQNA

افغانستان كے دينی مدرسہ " حضرت خديجہ كبری" میں طالبات كے داخلے كا آغاز

فكرونظر گروپ: افغانستان میں طالبات كے سب سے بڑے دينی مدرسے میں جديد تعليمی سال كے لئے داخلے كا آغاز ہو گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق افغانستان میں طالبات كا سب سے بڑا دينی مدرسہ " حضرت خديجہ كبری" شہر كابل میں واقع ہے۔ یہ دينی مدرسہ افغانستان كی شيعہ علماء كونسل سے وابستہ ہے اور ہر سال اس مدرسے میں بہت زيادہ تعداد میں طالبات كو دينی تعليم كےلئے داخلہ ديا جاتا ہے۔ اور اس مدرسے میں اخلاق ، اسلامی تربيت ،فقہ، فلسفہ، تفسير، منطق اور تاريخ اسلام كی تعليم دی جاتی ہے۔
442125