حزب اللہ كی طرف سے عراقی مساجد میں بم دھماكوں كی مذمت

IQNA

حزب اللہ كی طرف سے عراقی مساجد میں بم دھماكوں كی مذمت

سياسی وسماجی گروپ: حزب اللہ لبنان نے عراق كی مساجد اور امامبارگاہوں میں بم دھماكوں كی شديد مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق حزب اللہ لبنان نے اپنے بيانیے میں ذكر كيا ہے كہ بغداد اور اس كے اطراف میں مساجد اور امامبارگاہوں میں دسيوں افراد كا بہيمانہ قتل شريعت اور عقل كے خلاف ہے۔ حزب اللہ نے كہا كہ عراق میں دہشت گردی كی كاروائياں اس ملك میں فتنہ ايجاد كرنے كی كوششوں كا تسلسل ہیں۔ حزب اللہ نے عراقی حكام سے درخواست كی ہے كہ وہ عراق میں امن وامان كے قيام كی خاطر ان حملوں میں ملوث افراد كو بے نقاب كر كے ان كے خلاف قانونی كاروائی كریں۔ حزب اللہ لبنان نے اپنے بيانیے كے اختتام پر ان حملوں میں شہيد ہونے والوں كے ورثاء كو تعزيت پيش كی اور زخميوں كی جلد شفايابی كے لئے دعا كی۔
442088