بين الاقوامی يونيورسٹی جامعۃ المصطفی العالمیہ كی علمی كمیٹی كے ركن اور حوزہ علمیہ كے استاد حجۃ الاسلام والمسلمين محمد فاكر ميبدی نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے خصوصی گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ بقیۃ اللہ ،امام زمانہ كا لقب ہے اور اس كے علاوہ قرآن مجيد كی ۵۰۰ آيات امام زمانہ (عج) سے متعلق ہیں۔ انہوں نے كہا كہ بہت ساری آيات عالمی حكومت كی طرف اشارہ كرتی ہیں جن كے واضح ترين مصداق امام زمانہ (عج) ہیں۔ انہوں نے كہا كہ اہل سنت حضرات بھی شيعوں كی طرح امام زمانہ كے وجود كے قائل ہیں۔ البتہ فرق یہ ہے كہ وہ امام زمانہ كو زندہ نہیں مانتےتاہم ان كا نظریہ ہے كہ وہ قيامت سے پہلے ظہور كریں گے جبكہ ہمارا عقيدہ ہے كہ وہ گيارہویں امام حسن عسكری(ع) كے فرزند دلبند ہیں اور حكم خدا سے غيبت كبری میں ہیں۔ اور جس وقت مصلحت الہی ہو گی وہ دنيا میں ظہور كریں گے اور اس كو عدل و انصاف سے بھر دیں گے جس طرح یہ ظلم وجور سے پر ہو چكی ہو گی۔
441025