بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" كے مطابق لبنان كے شيعہ مرجع علامہ فضل اللہ نے جمعہ كے خطبہ میں كہا ہے كہ امريكہ كے كئی وفد مقبوضہ فلسطين كا دورہ كر چكے ہیں۔ ليكن ابھی تك اسرائيل كی پاليسيوں میں كوئی فرق نہیں آيا ہے۔ انہوں نے كہا كہ ۱۹۶۷ سے یہودی بستيوں كی آباد كاری كا جو سلسلہ شروع كيا گيا تھا وہ ابھی تك اسی طرح جاری و ساری ہے۔ علامہ فضل اللہ نے اقوام متحدہ پر بھی نكتہ چينی كرتے ہوئے كہا كہ اس كےسامنے فلسطينی عوام كے حقوق پر ڈاكہ ڈالا جا رہا ہے ليكن اس كا رد عمل ابھی تك واضح و مشخص نہیں ہے۔ آخر میں علامہ فضل اللہ نے لبنان كے شہريوں كو تاكيد كرتے ہوئے كہا كہ وہ قومی وحدت و اتحاد كو ہاتھ سے نہ جانے دیں تاكہ دشمن كا دليری كے ساتھ مقابلہ كيا جا سكے۔
441562