صوبہ كردستان كے گورنر " اسماعيل بخار" نے قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے خصوصی گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ مساجد وہ مقدس مقامات ہیں جہاں پر بندہ مومن خداوند عالم كے حضور راز و نياز كرتا ہے اور پھر یہی عبادت معاشرتی ثقافت كی تبديلی كا سبب بنتی ہے۔ انہوں نے كہا كہ معنويت كی ثقافت كا فروغ اور قانون كی پاسداری سے بہت سارے سماجی مسائل ختم ہو سكتے ہیں۔ " اسماعيل نجار" نے قائد انقلاب كی جانب سے كردستان كے سفر پر تبصرہ كرتے ہوئے كہا كہ اس روحانی سفر كے دوررس نتائج بر آمد ہوں گے اور اس سے شيعہ و اہل تسنن كے مابين بھائی چارے كو مزيد فروغ ملے گا۔ انہوں نے كہا كہ قائد انقلاب نے اپنے تاريخی دورے كے دوران كردستان كو ثقافتی شہر سے تعبير كيا ہے لہذا ہمیں چاہیے كہ اس شہر كی ثقافت كو فروغ دينے میں اپنا كردار ادا كریں۔ آخر میں انہوں نے كہا كہ صوبہ بھر میں مساجد كی تعمير وترقی كے ذريعہ ثقافتی انقلاب برپا كيا جا سكتا ہے۔
441558