بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" كے مطابق اعلی شيعہ كونسل لبنان كے قائم مقام سربراہ آيت اللہ عبدالامير قبلان نے بيروت میں درس اخلاق ديتے ہوئے كہا ہے كہ اپنی زندگيوں میں اہل بيت كے ساتھ تمسك كرنا ضروری ہے۔ انہوں نے كہا كہ اہل بيت كسی خاص فرقے كے ساتھ مخصوص نہیں ہیں بلكہ وہ پوری بشريت كے لیے نمونہ عمل بن كر آئےہیں۔ انہوں نے شعبان المعظم كے مہينہ میں امام حسين ،حضرت ابوالفضل العباس اور امام زين العابدين كی ولادت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ادب ، پائيداری ، اخلاق اور تواضع جيسے سنہری اصول انہی بزرگ ہستيوں كے طفيل سيكھنے كی ضرورت ہے۔ اعلی شيعہ كونسل كے قائم مقام سربراہ نے رمضان المبارك كی آمد كے سلسلہ میں كہا كہ تمام مسلمان اس بافضيلت مہينہ كی بركات كو سمیٹنے كی تياری كر رہے ہیں۔ آخر میں آيت اللہ قبلان نے كہا كہ اسرائيل، عالم اسلام كا دشمن ہے اور تمام لبنانی شہريوں كو اسرائيلی جارحيت كا جواب دينے كے لئے مكمل طور پر آمادہ رہنا چاہیے۔
441036