مسلمانوں كی ترقی ان كی وحدت كے مرہون منت ہے: عباس علی افسری

IQNA

مسلمانوں كی ترقی ان كی وحدت كے مرہون منت ہے: عباس علی افسری

سياسی وسماجی گروپ: ثقافتی ،سماجی ،اقتصادی، صنعتی اور علمی ميدانوں میں مسلمانوں كی ترقی ان كی وحدت كے مرہون منت ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق گھانا میں ايرانی كلچرل سنٹر كے انچارج " عباس علی افسری" نے مبعث پيغمبر اسلام (ص) كے موضوع پر سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ بعثت كے اہم ترين پيغامات میں سے ايك توحيد كی طرف دعوت ہے اور توحيد كا معنی تمام طاغوتی طاقتوں كی نفی اور خدا كی قدرت اور عظمت كے علاوہ كسی قدرت كا سہارا نہ لينا ہے۔ جناب افسری نے مزيد كہا كہ قرآن مجيد پيغمبر اسلام (ص) كی يادگار ہے اور بعثت اور وحی كے پيغام نے اپنے آغاز میں ہی سياہ وسفيد كے درميان فرق اور قومی برتری كو ختم كر ديا۔ انہوں نے كہا كہ مبعث، خدا كی طرف سے مسلمانوں كے لئے وحدت اور يكجہتی كا پيغام ہے۔ ياد رہے كہ گھانا میں مبعث پيغمبر اسلام (ص) كے موضوع پر اس سيمينار كا اہتمام اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل سنٹر نے كيا تھا اور اس سيمينار میں ۴۰۰ سے زائد افراد نے شركت كی تھی۔
441603