بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق تنزانیہ كے مختلف شہروں میں جشن كی یہ تقريبات رواں ماہ كی ۵ تاريخ سے ۸ تاريخ تك منعقد ہوں گی۔ تنزانیہ میں مقيم ايرانی بھی ۶ اگست كو دارالسلام میں ايرانی كلچرل سنٹر میں ايك عظيم جشن كا انعقاد كریں گے۔ اس كے علاوہ خوجہ ورلڈ فیڈريشن كی مسجد اور " مہدی " ثقافتی سنٹر میں بھی امام زمانہ (عج) كی ميلاد كی مناسبت سے جشن كا اہتمام كيا جا رہا ہے۔
442597