دينی تعليمات سے دوری عالم اسلام كی مشكلات كا پيش خيمہ ہے: مولوی محمد علی شاہ نوازی

IQNA

دينی تعليمات سے دوری عالم اسلام كی مشكلات كا پيش خيمہ ہے: مولوی محمد علی شاہ نوازی

سياسی وسماجی گروپ: خاش كے امام جمعہ نے كہا ہے كہ عالم اسلام كو در پيش بہت ساری مشكلات ، تفرقہ بازی اور دينی تعليمات سے دوری كا شاخسانہ ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق خاش كے امام جمعہ نے كہا ہے كہ رجب المرجب، شعبان المعظم اور رمضان المبارك ايسے مہينے ہیں جن میں مسلمان تقرب الہی حاصل كر سكتے ہیں اور دنيا و آخرت كی بركات سے اپنی جھولياں بھر سكتے ہیں۔ انہوں نے كہا كہ خاش كے عوام ہميشہ ہی ان مہينوں كے تقدس كا خيال كيا كرتے ہیں اور بہت سارے دينی و مذہبی پروگرامز سے فيض ياب ہوتے ہیں۔ خاش كے امام جمعہ مولوی شاہ نوازی نے كہا ہے كہ اس وقت عالم اسلام كو درپيش بہت ساری مشكلات، تفرقہ بازی اور دينی تعليمات سے دوری كی وجہ سے لاحق ہیں۔ مولوی شاہ نوازی نے كہا كہ اگر مسلمان، اسلامی تعليمات اور رسول خدا (ص) كے اصولوں پر كاربند ہوں تو بہت ساری مشكلات ختم ہو سكتی ہے اور دنيا میں سر بلند ہو سكتے ہیں۔ انہوں نے مزيد كہا ہے كہ عہد حاضر میں دشمن ہمارے كلچر كو تباہ وبرباد كر كے جوانوں كے اخلاق كو تاراج كر رہا ہے۔ لہذا ان حالات میں مساجد كی آبادكاری اور دينی محافل كا انعقاد بہت ضروری ہے كيونكہ انہی كے ذريعہ ان كے نفوس كو پاكيزہ بنايا جا سكتا ہے۔
442020