بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق بروجرد كے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمين " حسن ترابی" نے امام زمانہ كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ امام زمانہ كی عالم گير حكومت كے لئے ايك آئیڈيل معاشرہ تشكيل دينےكی ضرورت ہے۔ انہوں نے كہا كہ امام زمانہ (عج) كی حكومت كی اہم ترين خصوصيت عوام كی خدمت ہے۔ لہذا ان كے منتظرين كو چاہیے كہ وہ بھی عوامی خدمت اور امانت داری كے سنہری اصولوں پر كاربند رہیں۔ انہوں نے كہا كہ اسلامی انقلاب، امام زمانہ كے عالمی انقلاب كا ايك مقدمہ ہے لہذا اس میں اگر كسی شخص كو كوئی منصب سونپا جاتا ہے تو یہ اس پرايك الہی و شرعی ذمہ داری ہو گی اور قيامت كے دن اس كے بارے میں اس سے سوال كيا جائے گا۔
442015