كرمانشاہ میں شيعہ و سنی علماء كا مشتركہ اجلاس

IQNA

كرمانشاہ میں شيعہ و سنی علماء كا مشتركہ اجلاس

سياسی وسماجی گروپ: ۴ اگست ۲۰۰۹ء كو صوبہ كرمانشاہ كے شيعہ اور سنی علماء كا ايك مشتركہ اجلاس كرمانشاہ میں علوم قرآنی كالج میں منعقد ہو گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" شعبہ كرمانشاہ كی رپورٹ كے مطابق شيعہ اور سنی علماء كے اس اجلاس میں صوبے بھر سے ۶۰۰ سے زائد شيعہ اور سنی علماء شركت كریں گے۔ اس اجلاس كے انعقاد كا مقصد شيعہ اور اہل سنت كے درميان وحدت كا فروغ اور وحدت كے لئے عملی اقدامات كا جائزہ لينا ہے۔ اس اجلاس كے مہمان خصوصی حجت الاسلام والمسلمين محسن قرائتی ہوں گے جو اس اجلاس میں شيعہ اور اہل سنت كے درميان وحدت كے موضوع پر خطاب كریں گے۔
442325