قائد انقلاب اسلامی ايران كی طرف سے ڈاكٹر محمود احمدی نژاد كی صدارت كی توثيق

IQNA

قائد انقلاب اسلامی ايران كی طرف سے ڈاكٹر محمود احمدی نژاد كی صدارت كی توثيق

سياسی گروپ: قائد انقلاب اسلامی نے آج محمود احمدی نژاد كی دوسری مدت كے لئے صدارت كی توثيق كر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق آج ۳ اگست ۲۰۰۹ء كو حسينیہ امام خمينی (رح) میں قائد انقلاب اسلامی كی طرف سے جناب احمدی نژاد كی صدارت كی توثيق كے حوالے سے ايك پرشكوہ تقريب منعقد ہوئی جس میں ايران كے چيف جسٹس ،ايرانی پارليمنٹ كے اسپيكر، مجلس خبرگان كے ممبران، تشيخص مصلحت نظام كونسل كے اراكين، ايرانی پارليمنٹ كے نمائندوں ،فوجی اور سركاری شخصيات نے شركت كی۔ اس تقريب میں ايرانی وزير داخلہ كی طرف سے حالیہ صدارتی انتخابات كی صورت حال پر مبنی رپورٹ كے بعد قائد انقلاب اسلامی كے دفتر كے سربراہ حجت الاسلام والمسلمين محمدی گلپائيگانی نے قائد انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی علی خامنہ ای كی توثيق كا حكم پڑھ كر سنايا۔ اس كے بعد قائد انقلاب اسلامی نے یہ حكمنامہ جناب محمود احمدی نژاد كے حوالے كيا۔ قائد انقلاب اسلامی نے اس تقريب میں بہت اہم خطاب بھی كيا جس كی تفصيل بعد میں آئے گی۔
ياد رہے كہ قائد انقلاب اسلامی كے خطاب سے پہلے اسلامی جمہوریہ ايران كے صدر محمود احمد نژاد نے بھی خطاب كيا۔
442887